بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۴ جون کو پتہ چل جائیگا کہ کون طاقت کو تباہ اور کون طاقت کا آشیرواد حاصل کرسکتا ہے‘

میرے لیے ہر ماں، ہر بیٹی ’شکتی‘ کی ایک شکل ہے۔ ماؤں اور بہنوں، میں آپ کو ’شکتی‘ کے طور پر پوجتا ہوں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جگتیال (تلنگانہ)//
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تلنگانہ میں ۱۳مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے انڈیا گروپ کو سخت نشانہ بنایا اور ووٹروں سے کانگریس اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) کو شکست دینے کے مقصد کے ساتھ ووٹ دینے کی اپیل کی۔
نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے جگتیال میں ’وجے سنکلپ سبھا‘نامی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر زور دیا۔ انہوں نے عوام سے تلنگانہ کی ترقی کے لیے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ کے عوام علاقہ کی ترقی کے لیے۱۳ مئی کو بی جے پی کو ووٹ دے کر تاریخ رقم کریں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی ۴جون کو انتخابی نتائج میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو ۴۰۰ سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔
مودی نے کہا کہ ۴جون کو پتہ چل جائے گا کہ کون طاقت کو تباہ کر سکتا ہے اور کون طاقت کا آشیرواد حاصل کرسکتا ہے۔
مودی نے کہا’’اتوار کو ممبئی میں انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد آئی این ڈی آئی اتحاد کی ریلی تھی۔ انہوں نے ریلی میں اپنے منشور کا اعلان کیا۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی’شکتی‘ کے خلاف ہے۔ میرے لیے ہر ماں‘ہر بیٹی ’شکتی‘ کی ایک شکل ہے۔ ماؤں اور بہنوں، میں آپ کو ’شکتی‘ کے طور پر پوجتا ہوں۔ میں بھارت ماں کا پجاری ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی این ڈی آئی اتحاد نے اپنے منشور میں شکتی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔’’ میں ان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں۔میں ماؤں اور بہنوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کروں گا‘‘۔
وزیر اعظم نے۶۴۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سیراما گنڈم کھاد فیکٹری کی تجدید پر روشنی ڈالی اور بی آر ایس و کانگریس حکومتوں کی طرف سے ہلدی کے کسانوں کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی کے دور حکومت میں ہلدی کی قیمت میں۶۰۰۰روپے سے۳۰ہزار روپے فی کوئنٹل تک نمایاں اضافے کی طرف بھی عوام کی توجہ مبذول کرائی۔
وزیر اعظم نظام شوگر فیکٹری کے بند ہونے پر بھی بولے اورانہوں نے ریلوے اور سڑکوں کی ترقی کا وعدہ کرتے ہوئے آئندہ دہائی تک تلنگانہ کی ترقی پر ازسرنو توجہ مرکوز کرنے کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی تلنگانہ میں کانگریس اور بی آر ایس پر بھاری پڑے گی۔
مودی نے اقتدار پر برقرار رکھنے کے بجائے عوامی بہبود کیلئے پارٹی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے اور انہیں جوابدہ ٹھہرانے کا وعدہ کیا۔
وزیر اعظم نے مبینہ طور پر تلنگانہ کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کانگریس اور بی آر ایس پر تنقید کی اور بدعنوانی کو چھپانے کی ان کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے خواتین کی طاقت کی توہین کرنے پر کانگریس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے بی جے پی کے لیے مفاد عامہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں قدم اٹھانے پر پارٹی کی تعریف کی۔
مودی نے تلنگانہ کی ترقی کے لئے اپنے عزم کو دہرایا اور خاندانی پارٹیوں پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کا انتخاب دانشمندی سے کریں۔
اس دوران مودی نے بی جے پی کے امیدواروں بندی سنجے (کریم نگر)، دھرما پوری اروند (نظام آباد) اور گوماس سرینواس (پڈاپلی) کو اپنا آشیرواد بھی دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ، پلوامہ اور سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار‘ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

Next Post

ماہ صیام:امسال صدقہ فطر۷۰ روپے فی کس مقرر :ناصر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

ماہ صیام:امسال صدقہ فطر۷۰ روپے فی کس مقرر :ناصر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.