پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آزاد اور الیکشن کمیشن

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب ملک کے الیکشن کمیشن… کو اپنے آزاد صاحب کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ … کہ جہاں سبھی جماعتیں… کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے خفا ہیں… ناراض ہیں وہاں اپنے آزاد صاحب کمیشن کی کھلی حمایت کررہے ہیں… حمایت ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ اس کی وکالت بھی کررہے ہیں… کشمیر… جموں کشمیر میں ایک ساتھ لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن نہ کرانے کی وکالت کررہے ہیں… یہ کہہ کر کررہے ہیں کہ واقعی میں ایک ساتھ الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے اور… اور اس لئے ممکن نہیں ہے کیونکہ پھر امیدواروں کی ایک فوج تیار ہو گی جسے سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہو گا… مشکل ہو گا ۔یہ آزاد صاحب ہیں جو ایسا کہہ رہے ہیں… کشمیر کی کوئی اور جماعت یہ دلیل خریدنے کے موڈ میں نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔لیکن آزاد صاحب الیکشن کمیشن کی حمایت مفت میں نہیں کررہے ہیں… بلکہ چاہتے ہیں کہ اس حمایت کے عوض کمیشن ان کی ایک بات مان لے ‘ ان کی ایک فرمائش قبول کر لے… ایک مطالبہ تسلیم کر لے… یہ گزارش کہ لوک سبھا الیکشن مکمل ہونے کے ایک ماہ بعد جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرائے جائیں…واہ آزاد صاحب واہ! کیا بات ہے… داد دیتے ہیں ہم آپ کی ذہانت کی…کیا ذہانت ہے آپ کی کہ… کہ آپ کی سمجھ میں اتنی سی بات نہیں آ رہی ہے کہ جون میں لوک سبھا الیکشن مکمل ہوں گے اور… اور اگر کمیشن آپ کا مطالبہ پورا کرنا بھی چاہے تو… تو جولائی میں جموں کشمیر میں الیکشن… اسمبلی الیکشن نہیں ہو سکتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں ہو سکتے ہیں کیونکہ کشمیر میں جون سے امر ناتھ یاترا شروع ہو تی ہے اور انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ساری توجہ یاترا کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہو تی ہے… یاترا اگست میں ختم ہو گی…اور ان دو ڈھائی ماہ کے دوران کشمیر میں سب کچھ ثانوی اہمیت کا ہوتا ہے…کسی الیکشن کا انعقاد بھی … لیکن آزاد صاحب پتہ نہیں بہکی بہکی باتیں کیوں کرتے ہیں… تب سے کرتے ہیں جب سے یہ کانگریس سے آزاد ہو ئے ہیں… تب سے یہ بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں … سچ تو یہ ہے کہ… کہ کشمیر میںاسمبلی الیکشن ہوں گے… اگر ہوں تو… تو ستمبر میں ہوں گے… ستمبر میں اس لئے ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے… اور… اور اگر سپریم کورٹ کی ایسی کوئی ہدایت نہیں ہو تی تو… تو شاید پھر … ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کی ہیں:سیٹھی

Next Post

اسمبلی الیکشن کا انعقادترجیح نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اسمبلی الیکشن کا انعقادترجیح نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.