پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

اسمبلی الیکشن کا انعقادترجیح نہیں

سیلف رول کی بھی فی الحال کوئی گنجائش نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

اسمبلی الیکشن کے بارے میں چنائو کمیشن کو جو فیصلہ کرنا تھا وہ کرلیا اُس فیصلے کو لے کر جموں وکشمیرکے طول وارض میں جو بحث چل پڑی اس کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ فیصلے کے دفاع یا تنقید میں جو کچھ مختلف نظریات اور موقفوں کی حامل سیاسی جماعتوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے اس کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔
حالات بدل رہے ہیں، پہلے کی بات اور تھی اب کی بات اور ہے، چنائو کمیشن کو بھی ان بدلتے زمینی حالات کا بھر پور ادراک ہے اُسے اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ملک کے طول وارض میں لوگوں کیلئے جمہوریت اور جمہوری حقوق کے استعمال اور بروقت تفویض کی اہمیت کیا ہے اور اس تعلق سے عوامی سطح پر سنجیدگی کاگراف کیا ہے جبکہ اسی تعلق سے جموںوکشمیر میں جمہوریت اور اس کے استعمال کی حد کس حد تک ہے ۔ یہ انداز فکر اور طرزعمل آج کی تاریک کا نہیں بلکہ گذشتہ ۷۵؍سالوں سے اسی مزاج کو پروان بھی چڑھایا جاتا رہا ہے اوراستعمال بھی کیاجاتا رہا ہے۔ اب کی بار بھی اگر پھر سے اسی راستے کو عصر جدید کے کچھ تقاضوں کے پیش نظراختیار کیاجاتا ہے تو کون سی قیامت آپ ٹپکے گی۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموںوکشمیرکے ایک سینئر سیاستدان ہیں اور انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ جموںوکشمیر کے تعلق سے چنائو کمیشن کا اپروچ کیا رہا ہے کیونکہ ذاتی طور سے وہ خود اس اپروچ سے وابستہ بھی رہے ہیں اور عین گواہ بھی۔ لہٰذا اس مخصوص ماضی کے چشم دید گواہ کے طور چنائو کمیشن کے اسمبلی الیکشن پارلیمانی الیکشن کے شانہ بہ شانہ نہ کرانے کے فیصلے پر انہوںنے جس ردعمل کو زبان دی ہے وہ غالباً درست نہیں۔ پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ چنائو کمیشن کے اس مخصوص فیصلے سے بد دل اور مایوس ہوئے ہیں اپنے آپ میں اس تناظرمیں کچھ توجہ کا حامل ضرور بنتا ہے کہ جب وہ کہہ رہے ہیں کہ چنائو نہ کرانے کے فیصلے کے پیچھے وہ کسی گڑ بڑھ کو محسوس کررہے ہیں۔
یہ دوسرا سوال ہے کہ یہ گڑ بڑھ کیا ہوسکتی ہے۔ غالباً انہیں معلوم ہے کہ چنائو عمل میں گڑ بڑھ کے طور طریقے کیا ہیں اور انہیں کیسے برئو ے کار لایاجاسکتا ہے ۔ کیونکہ وہ خود ایسے مراحل یا تجربوں سے گذر چکے ہیں۔ البتہ سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کے اس بیان کہ چنائو کمیشن نے جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے واقعی حیران کن ہیں ،ا س وجہ سے بھی حیران کن ہے کہ وہ اُس مخصوص پینل کا حصہ رہے ہیں جس نے ملک میں بیک وقت چنائو کے تعلق سے سفارشات صدرجمہوریہ کو پیش کی ہیں۔
بہرحال پارٹیوں کا ردعمل متوقع خطوط پر رہا ہے ۔ا لبتہ نیشنل کانفرنس کی جموں اکائی کے ایک لیڈر جو ماضی میںوزیرکے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں نے چنائو کمیشن کے اس فیصلے کو بی جے پی کی ایماء پر لیاگیا فیصلہ کے طور پیش کیا ہے۔ چنائو کمیشن کے فیصلے پر مختلف نظریات کی حامل سیاسی پارٹیوں کی طرف سے جو کچھ بھی ردعمل اب تک سامنے آیا ہے اس حوالہ سے کچھ اہم سوالات بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر بھی انہی سے ملتے جلتے اور بعض دوسرے سوالات بھی کئے جارہے ہیں۔
مثلاً چنائو کمیشن نے اپنے فیصلے کے دفاع میں یہ واضح کردیا کہ جموںوکشمیر کی ایڈمنسٹریشن نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بیک وقت الیکشن کے انعقاد کی مخالفت کی اس طرح گیند جموںوکشمیر ایڈمنسٹریشن کی گودمیں پھینک دی ۔ لیکن ناقدین کا جو اب یہ ہے کہ یہی ایڈمنسٹریشن ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ کا بار بار اعلان کررہی ہے او رجموں وکشمیرمیں سکیورٹی صورتحال کے حوالہ سے بحیثیت مجموعی اپنی پُر امیدی کا اعلان بھی کرتی رہتی ہے اور اعتراف بھی۔ پھر یہ دوسرا سجدہ کیوں؟
سکیورٹی حصار کی موجودگی کا جہاں تک سوال ہے وہ فل پروف ہے، کوئی چپہ یا ادارہ یا تنصیب ایسی نہیں جہاں سکیورٹی کا فٹ پرنٹ نظرنہیںآرہا ہے ۔لہٰذا لوگوں کی نگاہ میں یہ عذرلنگ اس اعتبار سے بھی قابل قبول نہیں کہ مسئلہ سکیورٹی کا ہے۔ تو کیا فاروق عبداللہ کا یہ خدشہ یا دعویٰ کہ کچھ گڑ بڑھ ہے اس تناظرمیں بلاوجہ نہیں ؟ وقت ہی ثابت کرے گا۔
جموںوکشمیر ایڈمنسٹریشن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے وقت ایک سابق وزیراور فی الوقت ایک سیاسی پارٹی کے قدآور لیڈر نے یہ خیال ظاہر کیا کہ مختلف ریاستوں سے وابستہ بیروکریٹ تمام تر اختیارات کا استعمال کرکے سیاہ وسفید کے مالک ہیں وہ کیوں جموں وکشمیرکے عوام کے جمہوری حقوق کی تفویض کیلئے اپنے ان اختیارات اور دبدبہ سے دستبردار ہونا پسند کریں گے۔
جتنے منہ اتنی ہی باتیں، نچوڑ یہ ہے کہ فی الحال جموںوکشمیر میںجمہوری حقوق کے استعمال اور بقول سیاسی پارٹیوں کے سیلف رول کے قیام کی فی الحال گنجائش نہیں ہے، جب گنجائش نکل آئیگی یا اس کی ضرورت آنے والے ایام میں کسی مرحلہ پر محسوس کی جائیگی تو اس وقت اس کے بارے میں فیصلہ لیاجاسکتا ہے۔ فی الحال الیکشن کے حوالہ سے ضرورت پارلیمنٹ کیلئے نمائندوں کے انتخاب کی ہے۔جموںوکشمیر سے ماضی میں چھ لیکن اب پانچ نمائندگان ایسے تیسے منتخب ہوکر ملک کے اس اعلیٰ ایوان کی دہلیزعبور کرنے میںکامیاب ہوجاتے ہیں۔لیکن ریکارڈ گواہ ہے کہ کشمیر سے اب تک منتخب ہوئے نمائندگان نے کشمیر کے مخصوص معاملات کے تعلق سے کوئی خاص یا توجہ طلب کردارادانہیں کیا ہے۔ کریں گے بھی کیسے، تقریر کرنے یا کوئی مدعا پیش کرنے کیلئے انہیں پانچ منٹ سے زیادہ مہلت نہیں ملتی۔ یہ معاملہ الگ سے توجہ اور بحث کا متقاضی ہے ۔ فوری طور سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ میں جن نمائندوں نے کشمیرکی نمائندگی کی ان میں سے کم سے کم دو نمائندے اپنے فرائض اداکرنے میں ناکام رہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد اور الیکشن کمیشن

Next Post

افغانستان نے ٹی-20 میچ میں آئرلینڈ کو 10 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

افغانستان نے ٹی-20 میچ میں آئرلینڈ کو 10 رنوں سے ہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.