جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں ریل رابطے میں ’انقلاب‘ لانے کیلئے ایل جی کا وزیر اعظم کو شکریہ

’ اسٹیشنوں پر او ایس او پی اسٹال قائم ہونے سے اضافی آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-13
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں ریل رابطے میں ’انقلاب‘ لانے کیلئے ایل جی کا وزیر اعظم کو شکریہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے منگل کے روز یونین ٹریٹری میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے اور ریلوے کے متعدد پروجیکٹوں کو جموں وکشمیر کے عوام کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز ۸۵ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔
مودی نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندرا اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اننت ناگ، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرا، سری نگر، پٹن، کاکا پورہ، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، پامپور،پنز گام، سدورہ اور ماز ہامہ ریلوے اسٹیشنوں پر ’ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ‘(او ایس او پی) اسٹال بھی قوم کے نام وقف کئے ۔انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریل کوچ ریسٹورنٹ کو بھی وقف کیا۔
سنہا نے اس سلسلے میں’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’آج کا دن ملک کی ریلوے کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچر کے لئے ایک اہم دن ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ۸۵ہزار کروڑ رپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جن سے مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی اقتصادی رفتار طے پائے گی‘‘۔
ایل جی نے کہا’’میں جموں کشمیر میں ریل کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچرمیں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندار کے افتتاح سے مسافروں کے لئے سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کے لئے روزی روٹی کے موقع یقینی بن جائیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر او ایس او پی اسٹال قائم ہونے سے کاریگروں کو اضافی آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہا’’او ایس او پی سے ان علاقوں کے شاندار ورثے کو مزید فروغ ملے گا اور اس سے ’ووکل فار لوکل‘اور’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘مہم کو بھی دوام ملے گا‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا کہ ان سٹالوں سے مسافروں کو مستند مقامی اشیا کا تجربہ اور ان کو خریدنے کا موقع فراہم ہوگا۔
ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم نے سانبہ میں گتی سکتی ٹرمینل اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ریک کوچ ریسٹورنٹ بھی قوم کو وقف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گتی شکتی ٹرمینل نقل و حمل کے نیٹ ورک کو تقویت دینے اور پورے خطے میں ساز و سامان کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں نوجوان کی لاش برآمد:پولیس

Next Post

سرینگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکانات خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

سرینگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکانات خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.