منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اسمبلی انتخابات کراؤ‘….سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہوکر کمیشن سے ملاقاتوں میں مطالبہ

جمہوری حقوق سے محروم کیے ہوئے۱۰ سال ہو چکے ہیں:این سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-13
in اہم ترین
A A
راجیو کمار چیف الیکشن کمشنر مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جموں کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ ہی اسمبلی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیاسی جماعتوں نے آج چیف الیکشن کمشنر‘ راجیو کمار سے یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور جموں کشمیر میں صاف و شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد پر بھی زور دیا ہے ۔
کمار کی سربراہی میں کمیشن کی ایک ٹیم پیر کو سرینگر پہنچ گئی تھی۔ ٹیم جموں کشمیر میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لے گی ۔
ٹیم نے آج سرینگر میں مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی،جس دوران سیاسی جماعتوں نے پر امن و شفاف انتخابات منعقد کرنے پر زور دیا۔
ان جماعتوں نے کمیشن سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ کمیشن نے مقامی پولیس اور سول انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی و دیگر امورات کا جائزہ لیا۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی‘جنہوں نے کمیشن سے ملاقات کی‘ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ کرانے کی ضرورت ہے۔
وانی نے کہا’’ہم نے کمیشن کو بتایا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کیے ہوئے۱۰ سال ہو چکے ہیں۔ کمیشن نے ہمیں غور سے سنا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کی ہی ایک اور سینئر لیڈر سکینہ یتو نے بتایا کہ انہوں نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد کرے۔ سکینہ یتو کے علاوہ این سے کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ان کے ساتھ تھے۔
کانگرس کے سینئر نائب صدر غلام نبی مونگا نے کہا کہ انہوں کمیشن کو مطالبہ کہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔
پی ڈی پی لیڈر غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ کرانے کی بھی وکالت کی ہے۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب یہ الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرے۔
پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ‘ سیہل بخاری نے بتایا کہ انہوں نے کمیشن کے ساتھ سروس ووٹرس کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن اس بات کو واضح کرنا چاہئے کہ جموں کشمیر میں سروس ووٹرس کی کتنی تعداد ہے۔پی ڈی پی وفد میں سہیل بخاری کے علاوہ جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ اور سابق وزیر آصیہ نقاش شامل تھے۔
بی جے پی کے ترجمان آر ایس پٹھانیہ نے بتایا کہ انہوں نے کشمیری پنڈت مہاجر ووٹرس کے معاملات، آسان ووٹنگ اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے مطالبات کمیشن کے سامنے رکھے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سنہ ۲۰۱۴ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے، جس کے بعد میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط سرکار بنائی تھی۔ تاہم یہ سرکار ۸جون۲۰۱۸ کو ختم ہوئی، جب بی جے پی نے پی ڈی پی کو حمایت واپس لی۔
۲۰۱۸سے یہاں صدر راج نافذ ہے، جبکہ پانچ اگست سنہ ۲۰۱۹ کو دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا۔ اس عرصے سے یہاں صدر کے نمائندے لیفٹنٹ گورنر نظام چلا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رواں سال ایلون مسک کی اثاثوں میں 40 بلین ڈالرز کی کمی

Next Post

جیسلمیر میں فضائیہ کا لڑا کا طیارہ تیجس حادثہ کا شکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post

جیسلمیر میں فضائیہ کا لڑا کا طیارہ تیجس حادثہ کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.