جیسلمیر/
ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس منگل کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے راجستھان کے جیسلمیر شہر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جلتا ہوا طیارہ شہر کے قریب جواہر نگر کالونی میں واقع ہاسٹل پر آکر گرا لیکن اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ فضائیہ نے اس واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے ۔
طیارہ معمول کی مشق پرواز پر تھا۔ لڑاکا طیارے کا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جسے ایئرفورس کی ایمبولینس میں لے جایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایئر فورس، پولیس انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کو ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس نے جیسلمیر ایئرفورس ایئرپورٹ سے اپنی معمول کی پریکٹس فلائٹ ٹیک آف کی تھی، اس دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں صرف ایک پائلٹ تھا۔ است ایئرفورس اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ حادثہ ہونے سے پہلے ہی وہ نکل گیا تھا۔