سرینگر //
’’سابقہ حکومتوں نے ڈوڈہ ضلع کو نظر انداز کیا اور تقسیم کی سیاست کھیل کر سماجی کشمکش کو جنم دیا، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے مساوی ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنایا‘‘۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو ڈوڈہ ضلع میں ایگری اسٹارٹ اپ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو بھدرواہ سمیت کشتواڑ اور ڈوڈہ کے جڑواں اضلاع کے تمام حصوں سے آئے تھے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ تجزیہ کاروں کے لیے اس بات کا جواب دینا مشکل ہو گا کہ ڈوڈہ اس حقیقت کے باوجود کیوں پسماندہ رہا کہ آزادی کے بعد ایسا کوئی موقع نہیں تھا جب ڈوڈہ کا مرکزی کابینہ اور ڈوڈہ کابینہ دونوں میں اپنا نمائندہ نہ ہو۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ آج دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے کیونکہ بھدرواہ نے دنیا کو لیونڈر اور پرپل انقلاب دیا ہے جس کی نمائش نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کی گئی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے بارے میں تفصیل سے ’’من کی بات‘‘ میں بات کی تھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا، مودی کے دور میں مذہب یا ذات سے قطع نظر لوگوں کے تمام طبقات تک یکساں طور پر پہنچنے کے ایک مختلف سیاسی کلچر کی پیروی کرنے کی کوشش کی ہے۔