سرینگر//
وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث قدرے بہتری واقع ہونے کے با وجود شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جسے لوگ رات بھر ٹھٹھرتی سردیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۶مارچ کی شام سے۷مارچ تک مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں ۱۲سے۱۴ مارچ تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔