پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نیشنل کانفرنس کا کشمیر کی تینوں لوک سبھا نشستیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے: ـوانی

’جموں کی دو اور لداخ کی ایک نشست پر انڈیا الائنس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-06
in مقامی خبریں
A A
نیشنل کانفرنس ایک پارٹی کے طور پر اسمبلی الیکشن لڑے گی:وانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
نیشنل کانفرنس نے کہا کہ وہ کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات لڑے گی، جبکہ جموں کی دو سیٹوں اور لداخ کی ایک سیٹ پر کانگریس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑنے پر گفتگو چل رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہاکہ آج پارلیمانی بوڈ کی جو میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی اس میں یہی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کپواڑہ،بارہمولہ‘ سرینگر،پلوامہ اور اننت ناگ،راجوری پر پارٹی کے امیدوار نامزد کرے گی، جبکہ لداخ، ادھمپور اور جموں کی پارلیمانی سیٹوں پر کانگرس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑئے جائیں گے۔
غور طلب ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے آج خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لیڈران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرے۔
نیشنل کانفرنس نے اگرچہ اس اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کیا جس میں امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں، تاہم فاروق عبداللہ نے کارکنان کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم میں سرعت لائے اور پارٹی کو مضبوط کرے۔
یہ اجلاس آج اسلئے منعقد کیا گیا کیونکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ گزشتہ روز دہلی سے کشمیر واپس آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ نے دہلی میں کانگرس قیادت کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے مابین انڈیا لائنس کے تحت جموں کی دو سیٹوں اور کشمیر کی دو سیٹوں پر متحدہ انتخابات لڑنے پر مفاہمت ہوئی ہے، لیکن نیشنل کانفرنس پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ،راجوری نشست پر انڈیا الائنس کا امیدوار نامزد کرنے میں راضی نہیں ہے۔ کانگرس قیادت کی جانب سے محبوبہ مفتی کو اس سیٹ پر امیدوار نامزد کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگرس قیادت نیشنل کانفرنس کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کو حمایت کرے اور انڈیا الائنس کو جموں کشمیر میں کامیاب بنائے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے اس ضمن میں آج پارلیمانی بوڈ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی قیادت کر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کا دورہ:۷ مارچ کے بورڑ امتحانات ملتوی

Next Post

خاندانی سیاست کی وجہ سے باصلاحیت افراد کو نقصان پہنچتا ہے :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم

خاندانی سیاست کی وجہ سے باصلاحیت افراد کو نقصان پہنچتا ہے :مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.