اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر داخلہ کی سربراہی میں آج دہلی میں جموں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس ہو رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-17
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

سرینگر/(ویب ڈیسک)
ٹارگٹ کلنگ میں اضافے اور۳۰جون سے شروع ہونے والی امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے درمیان، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۱۷ مئی کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیں گے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس ۱۷ مئی کو نارتھ بلاک میں صبح۱۱ بجے مقرر ہے اور اس کی صدارت شاہ کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) آر کے گوئل، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ اور اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی رشمی رنجن سوین کو جموں و کشمیر سے میٹنگ کیلئے بلایا گیا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا اور تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کے علاوہ ایم ایچ اے کے دیگر سینئر افسران میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر آج سیکورٹی جائزہ میٹنگ اور دیگر اہم کاموں میں شرکت کیلئے سری نگر سے نئی دہلی روانہ ہوئے۔
اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ سے پہلے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ آج جموں پہنچے اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بھگوتی نگر علاقے میں یاتری نواس میں شری امرناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد، ڈی جی سی آر پی ایف شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کے اسی طرح کے جائزے کے لیے کشمیر روانہ ہوئے۔ وہ منگل کی صبح امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے کل مرکزی دارالحکومت واپس آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ جموں کشمیر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور شری امرناتھ جی کی آئندہ یاترا کے انتظامات کے تناظر میں سیکورٹی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
۳۰ جون سے شروع ہونے والی اور۱۱؍ اگست تک جاری رہنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے کچھ فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔
اگرچہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے، سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے بھی وادی میں اعلیٰ کمانڈروں سمیت بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاترا سے پہلے عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔
۱۳ مئی کو، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے نئی دہلی سے سول اور پولس انتظامیہ اور یونین ٹیریٹری کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی اے پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ یاترا کے دوران تعیناتی کیلئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی اضافی کمپنیوں کی ضرورت کے بارے میں تفصیلات پیش کرے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے ’’مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر حکومت یاترا کے انتظامات پر فکر مند ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یاترا کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ مرکزی اور جموں و کشمیر حکومتیں یاترا کے انتظامات کے ساتھ کوئی موقع نہیں لینا چاہتیں۔
اس بار سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت ہونے جا رہے ہیں کیونکہ یاترا دو سال بعد ہو رہی ہے۔۲۰۱۹ میں جب یاترا آخری بار منعقد ہوئی تھی، مرکزی وزارت داخلہ نے یاترا کیلئے۳۳۶ اضافی نیم فوجی کمپنیوں کو منظوری دی تھی۔ اس سال یہ تعداد تقریباً ۴۰۰کمپنیوں کی متوقع ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چینی ایل اے سی کے قریب فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں:فوج

Next Post

ایس ایس پی گاندربل کا بال تل سے امرناتھ گھپا تک کے راستے کا سیکورٹی جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
ایس ایس پی گاندربل کا بال تل سے امرناتھ گھپا تک کے راستے کا سیکورٹی جائزہ

ایس ایس پی گاندربل کا بال تل سے امرناتھ گھپا تک کے راستے کا سیکورٹی جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.