جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے سندربنی علاقے میں پیر کے روز فوجی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز راجوری کے سندربنی لوئر دیوک ہتھل گاوں میں کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی طورپر لینڈنگ کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد ہیلی کاپٹر نے دوبارہ ٹیک آف کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو فوجی سوار تھے تاہم غنیمت یہ رہی ہے کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔