نئی دہلی//مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کو ہندوستانی علمی روایت پر مبنی ایک نصابی کتاب ‘انڈین نالج سسٹم کا تعارف جاری کیا۔
یہ کتاب کرناٹک کی راجدھانی بنگلور واقع ایس ویاسار اور چنمایا وشواودیاپیٹھ (ارناکولم) کے اشتراک سے آئی آئی ایم بنگلور کے پروفیسر ڈاکٹر بی مہادیون، ڈاکٹر ونائک رجت بھٹ اور ڈاکٹر ناگیندر پون آر این نے تصنیف کی ہے۔
یہ پروگرام آج نیلسن منڈیلا مارگ، وسنت کنج میں واقع اے آئی سی ٹی ای آفس کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے اپنے ماڈل نصاب کے تحت سال 2018 میں انڈین نالج ٹریڈیشن (آئی کے ایس) پر ایک لازمی کورس کے طور پر کورس شروع کیا ہے۔
اس موقع پر مسٹر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستانی علمی روایت پر مبنی کتاب ’’انٹروکشن ٹو انڈین نالج سسٹم‘‘ ہندستان کی عظیم تہذیب کے جز رہے ودیان اچاریہ کے ذریعہ قائم کیے گئے ہندوستان کی اخلاقیات، اختراعات اور اختراعات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں تکنیکی تعلیم میں اختراعات کو شامل کرنے کی وجہ سے ہندوستانی نظام تعلیم میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار نے کہا کہ یہ نصابی کتاب ہندوستانی علمی روایت (آئی کے ایس ) کی علمیات اور آنکولوجی کو انجینئرنگ اور سائنس کے طلباء کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے، جس سے ان کی اس شعبے میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ اسے اس کے ساتھ خود کو منسلک کرپائیں گے۔