سرینگر//
محکمہ ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز ایک شہری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شہری اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار ایک دوسرے کو مکے مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹریفک حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرائیور کو بھیڑ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کہا گیا۔
ٹریفک سٹی سرینگر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر لکھا ’’جس واقعے میں ایک ڈرائیور کو بھیڑ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کہا گیا، اس کے بعد جھگڑا اور بدسلوکی ہوئی‘‘۔
اس میں کہا گیا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے کے لئے محکمانہ جانچ شروع کردی گئی ہے۔ قصوروار پائے جانے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔