سرینگر/یکم مارچ
منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 24 لاکھ رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا ہے ۔
مذکورہ منشیات فروش کی شناخت محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولد پیر حسین شاہ ساکن بس گرام اوڑی کے طور پو کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے قصبہ اوڑی میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کا 24 لاکھ روپے مالیت کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج ایک مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا”یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی“۔
بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔