نئی دہلی//
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر جماعت اسلامی پر عائد پابندی میں پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔
امیت شاہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف وزیر اعظم مودی کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی کو پانچ سال کے لئے بڑھا دیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس تنظیم کو پہلی بار ۲۸ فروری ۲۰۱۹ کو’غیر قانونی ایسوسی ایشن‘ قرار دیا گیا تھا۔ ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو بے رحمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے اس کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ،جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی،مسلم لیگ جموں کشمیر،تحریک حریت، جموں و کشمیر، دختران ملت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔