ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اپوزیشن کو اپنی ہار کا یقین ہے‘۔۔۔ان کے پاس ملک کی ترقی کیلیء کوئی نقش راہ نہیں ہے :وزیر اعظم مودی

’بی جے پی کبھی بھی ریاست کو ووٹ بینک کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھتی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in اہم ترین
A A
’۳۷۰ ترقی میں رکاوٹ تھی‘۔۔۔یہ دفعہ ملک اور جموں کشمیر میں ایک دیوار کی طرح حائل تھی:وزیر اعظم

JAMMU, FEB 20 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi speaks during the inauguration & foundation stone laying ceremony of multiple developmental projects, in Jammu on Tuesday. UNI PHOTO-42U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

تیرو اننت پورم//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو یقین ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات نہیں جیت پائے گی اور وہ انہیں گالیاں دے رہی ہے کیونکہ اس کے پاس مبینہ طور پر ملک کی ترقی کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔
مودی نے یہاں سینٹرل اسٹیڈیم میں بی جے پی کی ریاستی اکائی کی پدیاترا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیرالہ کے عوام پر زور دیا کہ وہ بھگوا پارٹی کو۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات میں دو ہندسوں میں نشستیں دیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بی جے پی کبھی بھی ریاست کو ووٹ بینک کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھتی ہے۔
مودی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ۱۰سالوں میں کیرالہ نے دیگر بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کی طرح ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے عوام کے خوابوں اور توقعات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ان کی ضمانت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ساتھ ساتھ ملک سے غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کیلئے یہ ’مودی یودے گارنٹی‘ (مودی کی گارنٹی) ہے۔
ان کاکہنا تھا’’مودی حکومت کی تیسری مدت میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی طاقت بن جائے گا۔ یہی مودی کی ضمانت ہے۔ تیسری مودی حکومت بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو تیز کرے گی۔ گزشتہ ۱۰سالوں میں ۲۵کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا جا سکا ہے‘‘۔
اپنی حکومت کے دوران شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کیرالہ حکومت کے عدم تعاون کے باوجود مرکز نے ریاست کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے امتحانی نظام میں تبدیلی کی ہے تاکہ ملازمت کے متلاشی افراد ملیالم سمیت علاقائی زبانوں میں امتحان دے سکیں۔
وزیر اعظم مودی نے کانگریس اور سی پی آئی (ایم) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟ کئی دہائیوں تک کانگریس نے ایک خاندان کی خاطر ملک کے مفاد کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ کیرالہ میں سی پی آئی (ایم) بھی کانگریس کے خاندانی حکمرانی کے راستے پر چل رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا’’کیرالہ میں ایک دوسرے سے لڑنے والی کانگریس اور سی پی آئی (ایم) دہلی میں متحد ہیں۔ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام اس دوہرے معیار کا منہ توڑ جواب دیں گے۔یہ انتخابات ایک نئے کیرالہ کی تشکیل کے لئے ایک موقع ثابت ہوں گے۔ بی جے پی کا نعرہ ’سب کا وکاس، سب کا ساتھ اور سب کا وشواس‘ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تیسری حکومت بھی ان موضوعات پر کام کرے گی۔
مودی نے کہا کہ سریندرن کی قیادت والی پدیاترا میں شامل ہونے والے بڑی تعداد نے لوک سبھا میں بی جے پی کے ۳۷۰نشستوں کے ہدف کو آسان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی آپ کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں، یہی مودی کی ضمانت ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر جماعت اسلامی پر پابندی میں ۵ سال کی توسیع

Next Post

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ۲مکانوں کو نقصان‘۵؍ اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ۲مکانوں کو نقصان‘۵؍ اہلکار زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.