جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مالی مجبوریوں کی وجہ سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ ایک طرف مودی حکومت غربت کو ختم کرنے پر فخر کر رہی ہے اور دوسری طرف سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ معاشی بحران کی وجہ سے ملک میں بڑی تعداد میں لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف 2022 میں ہی سات ہزار سے زیادہ لوگوں نے مالی مجبوریوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے ۔ ہر گھنٹے میں دو کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور ہر روز 40 نوجوان مایوسی سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ”آج نیتی آیوگ یہ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے کہ حکومت نے ملک میں غربت کو ختم کر دیا ہے ، لیکن اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے غریب ترین پانچ فیصد لوگ صرف 46 روپے یومیہ پر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔ نیتی آیوگ کا یہ سروے ملک کے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ثابت کر رہا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ ” نیتی آیوگ کی اس رپورٹ کے مطابق شہر کے سب سے امیر پانچ فیصد شہر کے غریب پانچ فیصد سے 10 گنا زیادہ خرچ کرتے ہیں، گاؤں کے سب سے امیر پانچ فیصد لوگ گاؤں کے پانچ فیصد سب سے غریب لوگوں سے آٹھ گنا زیادہ خرچ کرتے ہیں۔
محترمہ سرینیت نے کہاکہ "مطلب… اگر گاؤں میں رہنے والے پانچ فیصد امیر ترین لوگ 350 روپے روزانہ خرچ کرتے ہیں، تو سب سے غریب پانچ فیصد روزانہ 46 روپے خرچ کرتے ہیں۔ جبکہ شہر کے پانچ فیصد امیر ترین لوگ 700 روپے خرچ کرتے ہیں تو سب سے غریب لوگ اوسطاً 67 روپے خرچ کرتے ہیں۔”
ترجمان نے کہا کہ حکومت کے مطابق اگر ملک میں صرف سات کروڑ لوگ غریب ہیں تو 81 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دینے کی کیا ضرورت ہے ۔ کیوں ملک کے 35 کروڑ لوگوں کے پاس ٹرانسپورٹ کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور 45 کروڑ لوگوں کے پاس ٹی وی کیوں نہیں ہے ؟ روزمرہ کی اشیاء میں بھی کمی آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ خرچ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ دو سال پہلے ہندوستان کی گھریلو بچت کی شرح جی ڈی پی سے 11 فیصد زیادہ تھی، لیکن دو سالوں میں اس کا جی ڈی پی کا تناسب پانچ فیصد تک گر گیا ہے ۔ بچت کی شرح نصف سے کم ہونا ثابت کرتا ہے کہ لوگ مہنگائی، غربت اور معاشی عدم مساوات سے نبرد آزما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو سمجھیں۔ آگرہ، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ترون کی نوکری ختم ہوگئی۔ مالیاتی بحران نے زور پکڑ لیا۔ اسی مہینے ، ترون کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، اس کے بیٹے اور ماں کی لاشیں پاس ہی پڑی تھیں۔ جونپور میں رہنے والے رمیش بند ایک مزدور کے طور پر کام کرتے تھے ۔ کچھ دنوں سے کام نہیں مل رہا تھا۔ بڑھتے ہوئے مالی بحران کو برداشت نہ کرسکے ، اس نے خودکشی کرلی۔
اس ہفتے برجیش پال نے اپنی تمام ڈگریاں جلا دی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ برجیش نے سوسائڈ نوٹ میں لکھاکہ ‘‘ایسی ڈگری کا کیا فائدہ جو نوکری نہیں دے سکتی؟’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ایس ایل کے میچزدیکھ کر مزہ آرہا ہے، بابراعظم اور راسی وندر ڈوسن نے بہترین سنچریاں اسکور کیں، آفریدی

Next Post

مودی نے گگنیان مشن کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار

مودی نے گگنیان مشن کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.