جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے گگنیان مشن کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

ترواننت پورم// وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے انسانی خلائی پرواز پروگرام گگنیان مشن کی پیشرفت کا منگل کو جائزہ لیا اور چار نامزد خلابازوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
مسٹرمودی نے یہاں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کا دورہ کیا اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے خلائی بنیادی ڈھانچے کے تین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نامزد چار خلابازوں کو ‘خلاباز پنکھ’عطا کیے ۔ ان میں گروپ کیپٹن پرشانتھ بالاکرشنن نائر، گروپ کیپٹن اجیت کرشنن، گروپ کیپٹن انگد پرتاپ اور وِنگ کمانڈر شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ملک کے ترقی کے سفر کے اپنے خاص لمحات ہوتے ہیں، جو نہ صرف موجودہ، بلکہ آنے والی نسلوں کو متعین کرتے ہیں۔ آج ہندوستان کے لیے ایک ایسا موقع ہے ، جب موجودہ نسل زمین، ہوا ، پانی اور خلاء میں ملک کی تاریخی حصولیابیوں پر فخر کر سکتی ہے ۔ ہندوستان عالمی نظام میں اپنی جگہ کو مسلسل بڑھا رہا ہے اور اس کی جھلک ملک کے خلائی پروگرام میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج شیو شکتی پوائنٹ پوری دنیا کو ہندوستانی صلاحیتوں سے متعارف کرا رہا ہے ۔ انہوں نے گگن یان کے چار مسافروں کے تعارف کو ایک تاریخی موقع قرار دیا اور کہا یہ صرف چار نام یا افراد نہیں ہیں، بلکہ وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی اُمنگوں کو خلاء میں لے جانے والی چار‘شکتیاں’ ہیں۔’’ 40 سال بعد کوئی ہندوستانی خلا میں جا رہا ہے ۔ تاہم، اب وقت الٹی گنتی کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی ہمارا ہے ۔ انہوں نے نامزد خلابازوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نام ہندوستان کی کامیابی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور وہ آج کے ہندوستان کے اعتماد، ہمت، بہادری اور نظم و ضبط کی علامت ہیں۔ انہوں نے تربیت کے تئیں ان کے لگن اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہندوستان کی امرت نسل کے نمائندے ہیں جو کبھی ہمت نہیں ہارتے اور تمام مشکلات کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ گگنیان مشن کے لیے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تربیتی ماڈیول کے حصے کے طور پر یوگا کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا‘‘ملک کی نیک تمنائیں اورآشیرواد آپ کے ساتھ ہیں۔’’ انہوں نے نامزد خلابازوں اور ان کے خاندانوں سے تعاون کی اپیل کی تاکہ وہ بغیر پریشان ہوئے اپنے تربیت کو جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گگن یان کے بیشتر آلات کو زیادہ تر ہندوستان میں ہی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کے دنیا کی چوٹی کی3 معیشتوں میں سے ایک معیشت بننے کے ساتھ ہی گگن یان کی تیاری کے خوشگوار اتفاق کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو پروجیکٹ آج وقف کئے گئے ہیں، وہ نئی ملازمتوں کا باعث بنیں گے اور ہندوستان کی شبیہ کو بہتر کریں گے ۔ ہندوستان کے خلائی پروگرام میں ناری شکتی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ‘‘چاہے وہ چندریان ہو یا گگن یان، خواتین سائنسدانوں کے بغیر ایسے کسی پروجیکٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔’’ انہوں نے بتایا کہ اِسرو میں500 سے زیادہ خواتین قیادت کے عہدوں پر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی مجبوریوں کی وجہ سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں: کانگریس

Next Post

ترقی یافتہ ہندوستان’ کے ہدف کو حاصل کرنے میں صنعت کا کردار اہم: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

ترقی یافتہ ہندوستان' کے ہدف کو حاصل کرنے میں صنعت کا کردار اہم: سیتا رمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.