اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس: کپوارہ میں چار ملزموں کی جائیدادیں قرق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in تازہ تریں
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر / 24 فروری

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں ایک نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں کالعدم جنگجو تنظیموں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ 4 ملزموں کی جائیدادوں اور 2.27 کروڑ روپیوں کی نقدی رقم ضبط کر دی۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں چار ملزموں کی جائیدادوں کو ضبط کیا اور اس کے علاوہ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت 2.27 کروڑ روپیے نقد بھی ضبط کئے۔

ترجمان نے کہا کہ منسلک شدہ جائیدادوں میں ملزم آفاق احمد کا دو منزلہ رہائشی مکان، ملزم منیر احمد پانڈے کا یک منزلہ مکان، سلیم اندرابی کا مکان اور اسلام الحق کا دو منزلہ مکان شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا”اس کیس کے سلسلے میں اب تک 12 ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس میں این آئی اے نے 15 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے“۔انہوں نے مزید کہا”یہ مقدمہ زیر نمبر آر سی 03/2020 / این ائی اے/ جموں ہندوارہ کپوارہ میں سرگرم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فنڈنگ کے لئے نشہ آور ادویات سے حاصل شدہ آمدنی کے استعمال کے متعلق ہے“۔

ترجمان نے کہا”ہند وارہ کے لنگیٹ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کالے بیگ اور بڑی تعداد میں ہندوستانی کرنسی کے 500 سو روپیوں کے نوٹوں کی بر آمدگی کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا“۔انہوں نے کہا کہ یہ بر آمدگی ایک سفید کریٹا گاڑی جس کا نمبر پلیٹ نہیں تھا، سے کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا”گاڑی کے ڈرائیور عبدالمومن پیر سے ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا جس کے بعد این آئی اے نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کی تھی“۔

این آئی اے ترجمان نے کہا”تحقیقات کے دوران مختلف ملزموں کے گھروں سے ابتدائی تلاشی کے دوران 21 کلو ہیرائن بر آمد کی گئی تھی نیز قابل اعتراض مواد اور بھاری نقدی رقم بھی بر آمد کی گئی تھی“۔

بیان میں کہا گیا کہ ایجنسی کشمیر میں ٹیرر نیٹ ورک کو تباہ کرنے اور قومی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسام حکومت نے مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کیا

Next Post

جموں و کشمیر کو 2018 سے منتخب حکومت سے محروم رکھا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
جموں و کشمیر کو 2018 سے منتخب حکومت سے محروم رکھا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کو 2018 سے منتخب حکومت سے محروم رکھا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.