پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے گھر پر چھاپہ مارا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۲فروری

سی بی آئی نے کیرو ہائیڈرو پروجیکٹ کیس میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے گھر پر چھاپہ مارا۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سی بی آئی فی الحال مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کنٹراکٹ معاملے میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے ٹھکانوں سمیت تیس مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

ملک کے ٹھکانوں کے علاوہ جن دیگر مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں ان کے سابق پریس ایڈوائزر، تین چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ کیس 2019 میں کشتواڑ میں 2,200 کروڑ روپے کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ (ایچ ای پی) کے سول ورک کنٹریکٹ دینے میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک نے کہا کہ میں گزشتہ تین چار دنوں سے بیمار ہوں اور اسپتال میں زیر علاج ہوں۔ اس کے باوجود آمرانہ حکومتی اداروں کے ذریعے میرے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ میرے ڈرائیور اور اسسٹنٹ کے گھر پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہیں بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسان کا بیٹا ہوں، میں ان چھاپوں سے نہیں ڈروں گا۔ میں کسانوں کے ساتھ ہوں۔

ستیہ پال ملک نے 23 اگست 2018 سے 30 اکتوبر 2019 کے درمیان جموں و کشمیر کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سال 29 جنوری کو، سی بی آئی نے سول کاموں کے لیے ٹینڈر دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں جاری تحقیقات کے تحت دہلی اور جموں و کشمیر میں تقریباً 8 مقامات پر تلاشی لی۔

ایجنسی نے کہا کہ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے نتیجے میں 21 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ڈیجیٹل آلات، کمپیوٹر، جائیداد کے دستاویزات اور دیگر اہم مشکوک دستاویزات بھی شامل ہیں۔

سی بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے متعلق سول ورکس کی الاٹمنٹ میں ای ٹینڈرنگ سے متعلق رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں سی بی آئی نے اس معاملے میں دہلی، نوئیڈا، چندی گڑھ اور شملہ میں چھ مقامات پر تلاشی لی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں دم گھٹنے سے دو بھائیوں کی موت واقع

Next Post

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
’سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ‘

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.