جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے تحصیل منڈی میں نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پونچھ کے منڈی تحصیل میں ایک ایکو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔متوفی کی شناخت الطاف احمد کے بطورہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
اس دوران جموںکشمیر کے رام بن ضلع میں پیر کی صبح دریائے چناب میں ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چند مقامی افراد نے رام بن میں دریائے چناب کے کنارے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی ہے ۔
بتادیں کہ ۱۴جنوری۲۰۲۴کو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے رویندر سنگھ نامی شخص نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا ۔
ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی جانب سے کئی روز تک لاش کی باز یابی کی خاطر آپریشن چلایا گیا تاہم اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
باور کیا جارہا ہے کہ دریائے چناب میں جس شخص کی لاش برآمد کی گئی وہ رویندر سنگھ کی ہو سکتی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔