منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کھیلو انڈیا گیمز:کھلاڑیوں کیلئے تمام انتظامات مکمل:ڈی سی بارہمولہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-20
in مقامی خبریں
A A
انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کی سہولت کےلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:ناظم اطلاعات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ‘ منگا شرپا کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں۲۱فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں گلمرگ سڑک سے برف ہٹانے کا کام بھی زوروں سے جاری ہے ۔
شرپانے کہا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے پیر کے روز گلمرگ جہاں بھاری برف باری ہوئی ہے ، میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن یہاں کل سے شروع ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کا آج سے ہی مرحلہ وار طریقے سے یہاں آنے کا سلسلہ شروع ہوگا‘‘۔
شرپا نے کہا’’سپورٹس کونسل نے یہاں ان کے قیام و طعام کا بھر پور بند و بست کیا ہے اور اور آج گلمرگ جہاں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے ، میں سڑک سے برف ہٹانے کیلئے کام زوروں سے جاری ہے ‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا’’کھلاڑیوں کیلئے خاص گاڑیوں کا بند وبست کیا گیا ہے اور جب کھلاڑیوں کی کانوائے آئی گی اس وقت بھی سڑکوں پر برف ہٹانے کی مشینیں لگی ہوئی ہوں گی تاکہ ان کی کوئی گاڑی سڑک میں پھنس نہ جائے ‘‘۔
شرپا نے کہا کہ اس کے علاوہ گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے افسران یہاں سروے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام زوروں سے جاری ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ضلع کی سڑکوں پر جلد سے جلد ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں۲۱فروری سے ہو رہا ہے ۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ۲۶فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب۴سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال۲۰۲۰میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری ‘میدانی علاقوں میں بارشیں جاری

Next Post

پونچھ سڑک حادثہ‘ نوجوان جاں بحق۔رام بن میں چناب سے لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

پونچھ سڑک حادثہ‘ نوجوان جاں بحق۔رام بن میں چناب سے لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.