جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری‘۲۱فروی کی دوپہر سے موسم میں بہتری متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

Snowfall

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

سرینگر/۱۹فروری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری جبک میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 12.8 ملی میٹر، کپوارہ میں 41.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 41.8 ملی میٹر بارش ، پہلگام میں 18.0 ملی میٹر بارش، سری نگر ہوائی اڈے پر 15.4 ملی میٹر، گاندربل میں22.0 ملی میٹر، بارہمولہ میں 44.5 ملی میٹر، باندی پورہ میں 35.0 ملی میٹر، شوپیاں میں 7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشت شب کا درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 سے 20 فروری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 فروری کی دوپہر تک کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جس کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پہاڑی علاقوں کی سڑکوں بشمول مغل روڈ، سنتھن پاس، سادھنا پاس، رازدان پاس اور زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے مسافروں سے سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کو کہا ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیتوں یا باغوں میں کھاد کا استعمال کرنے سے گریز کریں اور ان میں جمع پانی کو باہر نکالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی کے دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کے امتحانات ملتوی کر دئے 

Next Post

وزیر اعظم کا دورہ جموں:پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

2026-09-18
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

2026-09-18
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش
اہم ترین

سرماکی آمد؟کشمیر کے گلمرگ، گریز میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-18
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی ادائیگیوں پر فیس سے بچنے کے لیے دہلی کے تاجروں کا نقد ادائیگیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

2026-09-18
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’عبداللہ خان اپنی سلطنت کی بحالی کیلئے ریاستی درجہ چاہتا ہے‘

2026-09-18
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

 اودھم پور میں دو جیش دہشت گرد ہلاک

2026-09-18
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

بھارت نے پاک چین  سرحدی مشترکہ نظام مسترد کیا

2026-09-18
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

۱۹۸۷کے انتخابات میں  ’’دھاندلی‘‘ کی قرارداد پر اسمبلی  کی ’’خاموشی‘‘ پر سجاد لون برہم

2026-09-18
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

وزیر اعظم کا دورہ جموں:پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.