بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انتخابی بانڈا سکیم غیر آئینی‘….عدالت اعظمیٰ کا ۲۰۱۸ میں شروع کی گئی اسکیم کو منسوخ کرنے کا حکم

متفقہ فیصلے میںایس بی آئی کو بانڈ جاری کرنے سے روکنے کی ہدایت دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-16
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ملک میں سیاسی پارٹیوں کے چندہ جمع کرنے کیلئے۲۰۱۸میں شروع کی گئی انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر یہ تاریخی فیصلہ دیا۔
اپنے فیصلے میں، بنچ نے انتخابی بانڈ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی)کو بانڈ جاری کرنے سے روکنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں، اس نے سیاسی جماعتوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ۱۵دن کے اندر موصولہ بانڈز واپس کریں جو کیش نہیں ہوئے ہیں۔
ایس بی آئی کو بانڈز سے متعلق تمام تفصیلات تین ہفتوں میں (یعنی ۶مارچ تک) الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ بانڈز سے متعلق ایس بی آئی سے موصول ہونے والی تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر ایک ہفتے کے اندر (یعنی۱۳مارچ تک) عام کرے ۔
اپنے فیصلے میں‘ آئینی بنچ نے اسکیم کے ساتھ ہی انکم ٹیکس ایکٹ اور اس سے متعلق عوامی نمائندگی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی منسوخ کردیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم اپنی مبہم نوعیت کی وجہ سے معلومات کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے ۔ اس طرح یہ آئین کے آرٹیکل۱۹(اے)(۱)کے تحت آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے ۔
پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مالی امداد باہمی فائدے کا باعث بن سکتی ہے اور انتخابی بانڈ اسکیم کالے دھن کو روکنے کا واحد راستہ نہیں ہو سکتی۔
عدالت عظمیٰ نے تین دن کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ۲نومبر۲۰۲۳کو محفوظ کر لیا تھا۔
الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز، سی پی آئی (ایم)، کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر اور دیگر کی طرف سے دائر کی گئی کئی درخواستیں شامل تھیں۔
درخواست گزاروں نے سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ اس اسکیم نے کسی بھی کمپنی کو اقتدار میں موجود سیاسی پارٹیوں کو گمنام طور پر رشوت دینے کی اجازت دے کر بدعنوانی کا جائز راستہ فراہم کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
انہوں نے بنچ کو بتایا کہ یہ ظاہر کرنے کیلئے کافی ثبوت موجود ہیں کہ تقریباً تمام انتخابی بانڈ مرکز اور ریاستوں کی حکمران پارٹیوں کے پاس گئے ہیں۔ خریدے گئے انتخابی بانڈز میں سے۹۴فیصد ایک کروڑ روپے کے ہیں اور باقی۱۰لاکھ روپے کی مالیت میں ہیں۔
انتخابی بانڈ اسکیم کا اعلان۲جنوری۲۰۱۸کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے ذریعے ، ہندوستان میں کمپنیوں اور افراد کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی نوٹیفائیڈ شاخوں سے بانڈز خرید کر گمنام طور پر سیاسی جماعتوں کو عطیہ کرنے کا بندوبست کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسکیم تمام شراکت داروں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے ۔ اس کی رازداری اہم ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ کالے دھن سے ایک ریگولیٹڈ اسکیم کی طرف بڑھنا عوامی مفاد میں کام کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کے وائی سی کا بھی اس اسکیم کا فائدہ ہے ۔ پارٹیوں کو تمام عطیے انتخابی بانڈز کے ذریعے اکاؤنٹنگ لین دین کی شکل میں اور عام بینکنگ چینلز کے اندر ملتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انسانی اسمگلنگ کیس: سرینگر میں۱۸مقامات پر چھاپے

Next Post

نیشنل کانفرنس انڈیا بلاک کا حصہ تھی اور اب بھی ہے:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
اہم ترین

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

2025-06-25
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 
اہم ترین

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

2025-06-25
اہم ترین

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

2025-06-25
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘
اہم ترین

’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘

2025-06-25
بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں
اہم ترین

بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں

2025-06-25
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
اہم ترین

ضمنی انتخاباتـ آپ کو دو، بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کو ایک ایک سیٹ

2025-06-24
کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش
اہم ترین

بھارتیہ ریل کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت میں سبزی کے مقامی پکوان پیش کریگی 

2025-06-24
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

آپریشن سندور نے دہشت گردوں میں خوف پیدا کیا :راج ناتھ سنگھ

2025-06-24
Next Post
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس انڈیا بلاک کا حصہ تھی اور اب بھی ہے:عمرعبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.