جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موٹار شیل پایا گیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بالنوئی میں فوج نے جمعرات کی صبح ایل او سی کے نزدیک ایک موٹار شیل دیکھا جس کے متعلق انہوں نے بی ڈی ایس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔