جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اتحاد سے ہی نازک اور مشکل ترین دور سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-13
in مقامی خبریں
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ موجودہ درآمد شدہ حکمران اقتدار کے نشے میں اتنے محو ہیں کہ ان کے کانوں تک لوگوں کی حق کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے ۔
فاروق نے کہاکہ جموںکشمیر کے عوام کو مذہبی،علاقائی ، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر بھی تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ان باتوں کا اظہار این سی صدر نے پارٹی لیڈران کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ نازک اور مشکل ترین دور سے نجات کا راز اتحاد و اتفاق میں ہی ممکن ہے اور جموںکشمیر کے ہر ایک پشتینی باشندے کو ثابت قدم، پُرعزم اور یک زبان ہونے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جموںکشمیر کے عوام کو مذہبی،علاقائی ، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر بھی تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہم ہر حال میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اُن عناصر اور طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے جنہوں جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق پر شب خون مارا اور ڈاکہ زنی کی۔
فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر خطہ کے عوام۲۰۱۵سے مسلسل طور پر زیر عتاب ہیں اور کسی بھی خطے کے لوگ موجودہ حکمرانوں کے مظالم اور دھونس و دباؤ پر مبنی پالیسی کو نہیں بول پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تہذیب و تمدن، کلچر کے علاوہ اُن چیزوں کی رکھوالی کرنے ہے ، جو جموں و کشمیر کے عوام کو خاص بناتی ہیں۔
این سی صدر نے کہاکہ موجودہ درآمدہ شدہ حکمران اقتدار میں نشے میں اتنے محو ہیں کہ ان کے کانوں تک لوگوں کی حق کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے ۔’’ ایسے میں ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ بنائے رکھیں اور اُن کی آواز بن کر اُنہیں راحت پہنچانے کی کوشش کریں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ میں خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کا جذبہ پیدا کرکے قوم و ملت کی خدمت میں جُٹ جائیں اور اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روز گار میلہ :مرکزی وزیر نے۱۹ تقرری نامے تقسیم کئے

Next Post

وزیر اعظم مودی کا ۲۰فروری کو جموں وکشمیر کا دورہ متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
تیسری باری میں تیسری بڑی معیشت بنیں گے :وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی کا ۲۰فروری کو جموں وکشمیر کا دورہ متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.