جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی۲۰فروری کو جموںکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جس دوران وہ عوامی جلسے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے جموں وکشمیر کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو دنوں کے اندراندر شیڈول کو منظر عام پرلایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وزیر اعظم جموں میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔
سانبہ کے وجے پور میں ریلوے کے سب سے اونچے پل جوکشمیر کو اس سال ریل کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑدے گا کا بھی افتتاح کریں گے ۔
افتتاح کے لیے کئی دیگر پروجیکٹوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ مودی جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ایک ہی جگہ ہونے کی توقع ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے جموں وکشمیر کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دوسرے امور کے حوالے سے بھی یوٹی انتظامیہ کے ساتھ گفت وشنید ہو رہی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جس دوران وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے ۔