سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں۴؍افراد زخمی ہوگئے جن میں سے۲کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے گرکوٹ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں۴؍افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا جہاں ان میں سے۲کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جن کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ ریفر کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔