جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ہفتہ کے روز ایک بارودی سرنگ اور۱۲وولٹ کی دو بیٹریاں برآمد کی گئیں۔
پولسی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آج دوپہر منجاکوٹ علاقے کے گلہوٹی گاؤں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد ضبط کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ میں زنگ لگ گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ایک دہائی قبل علاقے میں سرگرم دہشت گردوں نے چھپا کر رکھا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بازیابی کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)