سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے میں جمعہ کوپاور کنال سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے گنڈ علاقے میں جمعہ کے روز مقامی لوگوں نے پاور کنال میں ایک خاتون کی لاش دیکھی جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اورلاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی لوزامات کی ادائیگی کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا۔
متوفی خاتون کی شناخت۵۷سالہ حسینہ بیگم زوجہ فاروق احمد ساکن ہاکنار گنڈ کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔