پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

راجیہ سبھا:جموں کشمیر میں ریاستی اسمبلی کو بحال کئے جانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in ٹاپ سٹوری
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۹فروری

پارلیمنٹ کے ایوان بالا‘راجیہ سبھا میں جموں کشمیر میں الیکشن کراکے اسمبلی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں کشمیر ایس سی، ایس ٹی بل پر بحث کرتے ہوئے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹاس نے کہا کہ حکومت کو لداخ پر توجہ دینی چاہیے ، جہاں علاقے کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سندوش کمار پی نے حکومت سے جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کو بحال کرنے اور انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا ضروری نہیں تھا ۔” یہ اس وقت کے حالات کے مطابق تھا اور اس کےلئے اس وقت کے بڑے لیڈروں کی رضامندی تھی“۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آدتیہ پرساد نے کہا کہ یہ بل جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنائیں گے ۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ ریاست کی ترقی کا باعث بن رہا ہے ۔ ریاست میں 5300 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور 58 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

پرساد نے کہا ”ریاست کے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے طبقے ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کو فوائد ملے ہیں۔ مودی حکومت ریاست کے لوگوں کو انصاف دلا رہی ہے“ ۔

کانگریس کے نیرج ڈانگی نے کہا کہ حکومت کو ایس سی ایس ٹی کے لیے خصوصی پیکیج دینا چاہیے ۔ حکومت کو ریاست میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانا چاہئے ۔انہوں نے کہا” ریاست میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔حکومت ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے“ ۔

ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بکروال برادری کے لوگوں کو خصوصی فوائد حاصل ہوں گے لیکن مذہب تبدیل کرنے والے لوگ اس کے مستحق نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس کی روک تھام کے لئے حکومت کو ٹھوس طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔

سی پی آئی کے اے اے رحیم نے کہا کہ ان کی پارٹی بل کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ۔ اس سے علاقے کے لوگوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو رہے ہیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی نے کہا کہ ملک میں کچھ ذاتیں ایک ریاست میں ایس سی اور دوسری ریاست میں ایس ٹی ہیں۔ اس کو ہٹانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے سے جمہوریت سماج کی نچلی سطح تک پہنچ رہی ہے ۔

بی جے پی کے راکیش سنہا نے کہا کہ ان بلوں سے جموں و کشمیر کی ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی برادریوں کو فائدہ ہوگا۔” آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے ریاست کے پسماندہ طبقات کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ سماج میں ذات پات کی مساوات ہونی چاہیے لیکن اس کی آڑ میں پسماندہ ذاتوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے “۔

قبل ازیں راجیہ سبھا میں آج زیادہ تر جماعتوں نے جموں و کشمیر کے مقامی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے متعلق تین بلوں کی حمایت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل :پاور کنال سے معمر خاتون کی لاش بر آمد

Next Post

ظالم اور مظلوم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ظالم اور مظلوم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.