جموں//
جموں کشمیر ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے منگل کے روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ای ٹی ٹی آئی) نگروٹا میں شراب کی دکانوں کی پری بولی میٹنگ کیلئے ممکنہ بولی دہندگان کو مدعو کیا ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر ایکسائز پالیسی۲۰۲۴۔۲۰۲۵ کے مطابق محکمہ ایکسائز جموں و کشمیر نے ۳۰۵جے کے ای ایل ۲ دکانوں کی ای نیلامی کے لئے بولی دستاویز جاری کیا ہے۔ جے کے ای ایل۲ کی دکانوں کی الاٹمنٹ جو عام طور پر شراب کی دکانوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔
متعلقہ پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک کے ذریعہ مکمل طور پر شفاف اور محفوظ طریقے سے کی جارہی ہے۔
ایکسائز ڈپارٹمنٹ تمام ممکنہ بولی دہندگان سے درخواست کرتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر پری بولی میٹنگ میں شرکت کریں۔
جموں میں تعینات نہ ہونے والے بولی دہندگان کی سہولت کے لئے میٹنگ میں شرکت کے لئے آن لائن سہولت دستیاب ہے۔
ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور جموں کشمیر بینک کی ماہرین کی ٹیمیں ممکنہ بولی دہندگان کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے اس مقام پر دستیاب ہوں گی۔