نئی دہلی///
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو اعلان کیا کہ حکومت نے بہتر نگرانی کو آسان بنانے اور سرحد پر گشتی راستے کو یقینی بنانے کے لیے پوری۱۶۴۳ کلومیٹر لمبی ہند،میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سرحدوں کو مضبوط بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے امیت شاہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے پوری ہندوستان میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا انتخاب کیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ناقابل تسخیر سرحدوں کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ اس نے پوری ۱۶۴۳ کلومیٹر طویل ہند میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔’’ بہتر نگرانی کو آسان بنانے کے لئے سرحد کے ساتھ ایک گشتی ٹریک کو بھی ہموار کیا جائے گا‘‘۔
وزیر نے کہا کہ سرحد کی کل لمبائی میں سے منی پور کے موریہ میں۱۰ کلومیٹر کے حصے پر پہلے ہی باڑ لگا دی گئی ہے۔