سرینگر/۵ فروری
بیرونی دنیا سے کٹے رہنے کے ایک دن بعد پیر کے روز سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی کشمیر کا فضائی رابطہ بحال ہو گیا۔
سری نگر ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رن وے سے برف ہٹا دی گئی ہے اور’پروازوں کی خدمات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی چند پروازوں میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی لیکن اب ہر پرواز وقت پر ہے۔
دریں اثنا، حکام نے وادی کو باقی دنیا سے جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کردی ہے۔
ایک ٹریفک افسر نے بتایا کہ دونوں اطراف سے ٹریفک کھیلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر کام کل رات دیر گئے بحال کیا گیا تھا اور اب دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حرکت جاری ہے۔