سرینگر//
زعفران کالونی پانپور میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکرکے نتیجے میں دو افرادزخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز زعفران کالونی پانپور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دوگاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر پبلک ہیلتھ سینٹر پانپور منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو صدر ہسپتال ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی پہچان شیراز احمد اور عمران احمد کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
اس دوران سرنکوٹ پونچھ میں ہفتے کی سہ پہر پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کی سہ پہر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پانچ میں سے تین کو تشویشناک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے ۔