اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اپنے مطالبات کے حق میں کرگل میں بند ‘ لہیہ میں ریلی

دہلی میں اعلیٰ اختیاری کمیٹی کا اجلاس ۱۹ فروری کو ہو گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in اہم ترین
A A
اپنے مطالبات کے حق میں کرگل میں بند ‘ لہیہ میں ریلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

کرگل//
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیہہ ضلع میں ہفتہ کے روز ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ کرگل ضلع میں مکمل بند منایا جا رہا ہے۔
لداخ میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے دو گروپوں‘کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بند کی کال دی تھی۔
دونوں گروپوں نے لداخ کیلئے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ، لداخ کے لئے پی ایس سی اور جلد ملازمتوں کی بھرتی کا عمل اور لیہہ اور کرگل کے لئے دو الگ الگ پارلیمانی نشستوں سمیت اپنے چار مطالبات کی حمایت میں ۳ فروری کو ’کرگل بند‘ اور ’لیہہ چلو‘ کی کال دی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کرگل میں مکمل بند رہا اور تمام کاروباری ادارے اور دیگر نجی دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معطل رہی۔اسی طرح لیہہ اپیکس باڈی کے تحت لیہہ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
دونوں اتحادیوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت ریاست کا درجہ اور خصوصی درجہ حاصل کرنے، پبلک سروس کمیشن کی تشکیل، مقامی لوگوں کے لئے نوکریوں میں ریزرویشن، جلد بھرتی مہم اور پارلیمنٹ میں لیہہ اور کارگل اضلاع کے لئے علیحدہ نمائندگی کے لئے متحد ہوں۔
کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے رکن سجاد حسین کرگلی نے کہا کہ لداخ باڈیز کی جانب سے چار مطالبات کی حمایت میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ کرگلی نے کہا کہ حکومت کو لداخ کے عوام کی بات سننی چاہئے اور بغیر کسی تاخیر کے ان کے مطالبات کو پورا کرنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ کے ڈی اے اور ایل اے بی کی جانب سے احتجاج کی کال کے درمیان وزارت داخلہ نے۱۹ فروری کو دہلی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
کرگلی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا’’اب لداخ میں ہو رہا ہے… سخت سردی کے باوجود لہیہ میں لوگ جمع ہوئے اور ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ، پی ایس سی اور لداخ کے لئے روزگار کے مواقع کے مطالبے کے ساتھ مارچ کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانپور اور سرنکوٹ سڑک حادثوں میں ۷ لوگ مضروب

Next Post

ملازمت کے اشتہارات دینے والی کمپنیوں کی اسناد کی تصدیق کریں: کونسل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post

ملازمت کے اشتہارات دینے والی کمپنیوں کی اسناد کی تصدیق کریں: کونسل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.