جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نتیش کے چلے جانے سے انڈیا بلاک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا :ممتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-27
in مقامی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

کلکتہ//
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک بار پھر عظیم اتحاد سے الگ ہوکر بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی خبروں کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نتیش کمار انڈیا اتحاد چھوڑ کر جاتے ہیں تو اس سے انڈیا اتحاد کو نقصان نہیں ہوگا۔
راج بھون میں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نتیش کمار چلے جاتے ہیں تو یہ انڈیا اتحاد کے لئے اچھا ہوگا۔بہار کے عوام اس تبدیلی کو پسند نہیں کریں گے۔
اس سے قبل ممتا بنرجی نے واضح کیا تھا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس سیٹوں کی تقسیم نہیں کرے گی۔تنہا انتخاب لڑے گی اور انتخابات کے بعد اتحاد میں شامل رہیں گی۔
ممتا بنرجی کے اس اعلان کے اگلے دن ہی جمعرات کو بہار کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔گرچہ اس معاملے میں اپوزیشن لیڈران کچھ بھی کہنے سے گریز کررہی ہیں مگر سب سے پہلے اس معاملے میں ممتا بنرجی نے اپنا موقف پیش کیا ہے اور نتیش کمار کی اس تبدیلی کو اہمیت دینے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ نتیش کمار نے ہی سب سے پہلے بی جے پی کے خلاف ملک کی مختلف علاقائی جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے پہل کی تھی۔
نتیش نے ملک کی مختلف ریاستوں میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وہ بنگال آئے اور انہوں نے ترنمول کے رہنما اور وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ان کی کوششوں میں ، حزب اختلاف کا پہلا اجلاس گذشتہ سال جون میں بہار کے پٹنہ میں ہوا تھا۔ ترنمول کانگریس نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی تھی۔اس میٹنگ کے۶ماہ بعد نتیش کمار کے اتحاد سے الگ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی آئی پی آر نے جموں میں یوم جمہوریہ منایا

Next Post

جموں و کشمیر کے سانبا میں ٹھنڈاکھی ٹول پلازہ بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
جموں و کشمیر کے سانبا میں ٹھنڈاکھی ٹول پلازہ بند

جموں و کشمیر کے سانبا میں ٹھنڈاکھی ٹول پلازہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.