جموں//
ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس ‘ریل ہیڈ کمپلیکس میں یوم جمہوریہ منایا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن جتن کشور نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈکوارٹرز)، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں، ڈپٹی ڈائریکٹر (سینٹرل)، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) جموں، اکاؤنٹس آفیسر، انفارمیشن آفیسر، ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر نے محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ انیل کمار ابرول (فیلڈ پبلسٹی آفیسر)، ہربنس سنگھ (پروجیکٹر آپریٹر) اور آنچل سنگھ (پروجیکٹر آپریٹر) کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو تقریبا ڈھائی دہائی قبل آج کے دن اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے۔