منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شمالی کمان سربراہ کا پونچھ سیکٹر کا دورہ‘تیاریوں کا جائزہ

فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر کا گریز سیکٹرکا دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-25
in اہم ترین
A A
فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر کا گریز سیکٹرکا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

جموں ڈویژن میں پہلی بار  کٹھوعہ سے اننت ناگ تک  سیمنٹ ریل کے ذریعے منتقل

جموں//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے بدھ کے روز پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں پونچھ میں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔بتادیں کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدوں پر چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے ملحق سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے بدھ کے روز پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا اوروہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔
شمالی کمان کے سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف تلاشی آپریشنز جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کمانڈر کو سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
دریں اثنا فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے منگل کے روز گریز سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر گریز سیکٹرمیں تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر فوج کی مستعدی ناگزیر ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر کے ہمراہ پولیس اور بی ایس ایف کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ شمالی ضلع کپواڑہ میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ: سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے:آئی جی پی کشمیر

Next Post

یوم جمہوریہ:فل ڈریس رہرسل۔۔۔۔سکیورٹی کے سخت بند و بست میں جموں اور سرینگر میں حتمی مشق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
سرینگر جموں قومی شاہراہ جزوی بحال‘ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
اہم ترین

جموں ڈویژن میں پہلی بار  کٹھوعہ سے اننت ناگ تک  سیمنٹ ریل کے ذریعے منتقل

2026-09-15
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

ریاسی میں منی بس الٹنے سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

2026-09-15
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

خواتین ترقیاتی کارپوریشن کے  دو فیلڈ ورکرز رشوت لیتے گرفتار

2026-09-15
’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
Next Post
سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

یوم جمہوریہ:فل ڈریس رہرسل۔۔۔۔سکیورٹی کے سخت بند و بست میں جموں اور سرینگر میں حتمی مشق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.