جموں//
جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ میں دس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ایک حکم نامہ کے مطابق نمرتا ڈوگرا‘ جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن، جموں کو ڈپٹی کمشنر، ریاستی ٹیکسز (ریکوری) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سپنا کوتوال‘پروجیکٹ مینیجر، آئی ڈبلیو ایم پی، ادھم پور کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
شگن شرما‘ جوائنٹ ڈائریکٹر، فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، جموں، کا تبادلہ اور ممبر جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر کیا گیا ہے۔
پیرزادہ ظہور احمد‘جنرل منیجر، ڈی آئی سی، اننت ناگ کو تبدیل کرکے ممبر، جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انو بہل پروگرام آفیسر‘آئی سی ڈی ایس سانبہ کو ایک دستیاب اسامی کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سبھاش چندر‘ رجسٹرار ضلع سانبہ، اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پروگرام آفس، آئی سی ڈی ایس، سانبہ کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
انکور مہاجن’پرنسپل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، جموں، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، کٹھوعہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ارمرجیت سنگھ‘ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) جموں کو تبدیل کرکے حکومت کے محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
وسیم راجہ ڈار‘ حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ سیاحت، کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، بانڈی پور تعینات کیا گیا ہے۔
سکریتی شرما‘ جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کی منتظر ہیں، کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پرنسپل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، جموں کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گی۔
شکیل مقبول‘ ڈپٹی کمشنر، ریاستی ٹیکس‘سرکل (نارتھ)، کشمیر، کو دستیاب اسامی پر تبدیل اور تعینات کیا گیا (ریکوری)۔وہ ڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس‘سرکل (نارتھ) کے عہدے کا چارج سنبھالتے رہیں گے، بطور ڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس کشمیر، اپنے فرائض کے علاوہ، اگلے فرائض تک۔