سرینگر //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں یہاں منعقدہ انتظامی کونسل ( اے سی ) نے آج تمام محکموں کیلئے مالی سال۲۳۔۲۰۲۲ میں حاصل کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی ایک مکمل فہرست کو منظوری دی ۔
تمام محکموں کو ڈیلیوری ایبلز تفویض کرنے کا فیصلہ حکومت کا اپنی نوعیت کا پہلا اور اختراعی اقدام ہے جس کا مقصد تمام شعبوں میں تبدیلی کے عمل کو ترجیح دے کر یو ٹی میں ترقی کو آگے بڑھانا ہے ۔
یہ ڈیلیوری ایبلز جموں و کشمیر کی مجموعی نظم و نسق میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی شعبوں کی وسیع پیمانے پر وضاحت کرتی ہیں اور تمام محکموں کیلئے ماہانہ ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ اہداف کا تعین کرتی ہیں ۔
یہ ترقیاتی شکلیں نہ صرف محکمانہ خدمات کے معیار اور مقدار کو متعین کرتی ہیں جن کو ایک مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے ، بلکہ زیادہ سے زیادہ بین محکمانہ ہم آہنگی کے ذریعے بہتر کارکردگی اور پیداواریت کا تصور بھی کیا جاتا ہے ۔ ان کے نفاذ کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جائے گا ۔
تفصیلی محکمانہ ڈیلیوری ایبلز کو تیار کرنے اور ٹھوس اور وقتی اہداف کو طے کرنے کی مشق ، متعلقہ محکموں کی مشاورت سے شروع کیا گیا ہے ۔ ڈیلیوری ایبلز کی فہرست میں وسیع پیمانے پر تقریباً ۱۲۵۰ ٹھوس اہداف شامل ہیں جو عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ ہیں ۔
جموں و کشمیر کی جامع اور شفاف ترقی کے ذریعے حکومت کے گُڈ گورننس کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے یہ ایک تبدیلی کا قدم ہے ۔