ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرکاری ملازم کی ہلاکت پر غم و غصہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in اہم ترین
A A
سرکاری ملازم کی ہلاکت پر غم و غصہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
سرکاری ملازم‘راہل بٹ کی ہلاکت کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے جبکہ پنڈتوں نے نہ صرف وادی بلکہ جموں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔
تحصیل آفس چاڈورہ میں ملازم‘ بٹ کو آج سہ پہر ان کے دفتر میں مشتبہ جنگجوؤں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے بٹ کی ہلاکت کی مذمت کی۔
سنہا نے ٹویٹ کیا’’میں بڈگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ راہل بٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے پیچھے دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائیگا۔ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ٹویٹ کیا، ’’ہم راہل بٹ جی کے قتل کی واضح طور پر مذمت کرتے ہیں، جو محکمہ محصولات بڈگام میں ملازم کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وادی کے ہر کونے میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود، یہاں تک کہ سرکاری دفاتر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ہمارے خیالات، دعائیں اس میں خاندان کے ساتھ ہیں‘‘۔
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’میں راہل بٹ پر عسکریت پسندوں کے قاتلانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔ راہل ایک سرکاری ملازم تھا جو چاڈورہ میں تحصیل دفتر میں کام کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور خوف کا ماحول ہے۔ راہل کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت‘‘۔
عمر کا مزید کہنا تھا ’’اس نوجوان کو ابھی بہت کچھ کرنا تھا، تاہم آج اس کی زندگی کا اتنی بے دردی سے خاتمہ کر دیا گیا۔‘‘
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی اس ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جان کر بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے کہ معصوموں کا خون بہایاجارہاہے۔
بخاری نے ایک بیان میں کہا ’’ہمارے ساتھی کشمیری تشدد کی کارروائیوں کی وجہ سے جن مصائب کا شکار ہیں کو ختم کیاجانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کی اِس طرح ٹارگٹ کلنگ قابل ِ مذمت ہے اور کشمیری عوام اس خونریزی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔
لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو لوگ وادی میں پائیدار امن اور استحکام نہیں چاہتے وہ ایسے واقعات کے پیچھے ہیں جن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
دوسری جانب چاڈورہ میں سرکاری ملازم کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے بڈگام ،ویسو قاضی گنڈ،مٹن اسلام آباد‘بارہمولہ اور جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے ۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ چاڈورہ میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں سرکاری ملازم راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف ویسو قاضی گنڈ میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے بتایا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کیا خطا ہے جو ہمیں مارا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی واسط ہی نہیں ہم یہاں نوکری کرنے کیلئے آئے ہیں ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاڈورہ میں سرکاری ملازم کی ہلاکت میں ملوث قاتلوں کو جلدازجلد بے نقاب کیا جائے ۔مظاہرین کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دو کے نعرے لگا رہے تھے ۔
دریں اثنا پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام میں مرد و زن نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور مین شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین الزام لگا رہے تھے کہ اُن کی سیکورٹی کے حوالے سے صرف کھوکھلے دعوئے کئے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹرانزٹ کیمپ مٹن اور جموں میں بھی کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے چاڈورہ ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت اُنہیں کشمیرمیں تعینات کیا گیا ہے تاہم یہ پیکیج اُن کے لئے مصیبت لے کر آیا ہے ۔ جموں میں احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈتوں نے اپنے نونہالوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
بارہمولہ میں بھی کشمیری پنڈتوں نے اس ہلاکت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سول انتظامیہ میں محدود پھیر بدل‘ ۱۰؍افسران تبدیل

Next Post

چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا

چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.