جموں//
یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کشتواڑ میں بھی سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کشتواڑ میں سیکورٹی کو بڑھا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہفتے کی صبح سرکوٹ علاقے میں تلاشی آپریشن چلایا جس دوران کئی گھروں کی تلاشی لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے اس قبل بھی ملک دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لئے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن چلایا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انجام دی جا رہی ہیں۔
بتادیں کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سنیل گپتا نے بھی کشتواڑ کا دورہ کرکے یہاں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تھی۔
بتادیں کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے ۔