ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہم منشیات فروشوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف بر سر جنگ ہیں:سوائن

’ ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ سماج میں تبدیلی لانے کیلئے عوام کا تعاون کس قدر ضروری ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-16
in اہم ترین
A A
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ ‘آر آر سوائن کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر پولیس کی طرف سے منشیات اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جنگ جاری ہے ۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان لوگوں کے خلاف بھی ہے جو یہاں امن و شانتی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز کپوارہ میں عوامی دربار کی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سوائن نے کہا’’منشیات کے خلاف اور اس کے کاروبار میں ملوث ماسٹر مائنڈس کے خلاف جنگ کو جیتنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم یہ بات بخوبی سمجھتے ہیں کہ سماج میں تبدیلی لانے کیلئے عوام کا تعاون کس قدر ضروری ہے اور ہم عوام تک پہنچنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں بھی فرق کرتے ہیں جو منشیات کے اس کاروبار کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور جو زمینی سطح پر پیادوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہا’’میرے افسران ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے تعاون کے بغیر کام نہیں کر سکتے ہیں یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ پولیس ایک خدمت کرنے والا ادارہ ہے ‘‘۔
سوائن کا کہنا تھا’’ہم عوام کے تعاون کے مشکور ہیں اور یہ صرف میری زبان سے نکلنے والی بات نہیں بلکہ دل سے نکلنے والی بات ہے ‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ سپیشل پولیس افسر (ایس پی اوز) بھی پولیس خاندان کا حصہ ہیں اور ہم ان کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم ہمیشہ ایس پی اوز، ان کے خاندانوں اور بچوں کو پولیس کی مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں باقاعدہ پولیس کے تحت شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہم نے مختلف مواقع پر کی بھی ہے ‘‘۔
عوامی دربار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب وہ اسٹیشن ہیڈ کوارٹر سے باہر نکل کر ضلعی سطح پر شکایات کے ازالے کا پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا’’ہمارا مقصد لوگوں کو راحت فراہم کرنی ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ان کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ لوگ بہت سارے مسائل سے دو چار ہیں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلسطین میں فوری جنگ بندی قت کی اہم ترین ضرورت:ڈاکٹر فاروق

Next Post

خشک موسمی صورتحال: گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاحوں کی بکنگ منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

خشک موسمی صورتحال: گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاحوں کی بکنگ منسوخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.