جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خشک موسمی صورتحال: گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاحوں کی بکنگ منسوخ

گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال جنوری میں سیاحوں کی آمد میں ۶۰ فیصد کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-16
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں بھاری برف باری کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا نصف سے زیادہ حصہ گذر جانے کے با وجود بھی برف باری نہ ہونے کے نتیجے میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سال گذشتہ کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران گلمرگ میں سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال گذشتہ کے ماہ جنوری میں گلمرگ میں۹۵ہزار۹سو۸۹سیاح موجود تھے جن میں سے۵۴۷غیر ملکی سیاح تھے تاہم سرکار کی طرف سے رواں ماہ جنوری کا ڈاٹا ابھی جاری نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں سال گذشتہ کے مقابلے میں امسال سیاحوں کی تعداد میں قریب۶۰فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امسال چلہ کلان کا نصف حصہ گذر جانے کے باجود بھی گلمرگ کے وسیع و عریض میدان و ڈھلوان سوکھے ریگزاروں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں اس سیزن میں میدانوں سے لے کر پہاڑوں تک اور ہوٹلوں، ہٹوں سے لے کر درختوں تک ہر سو بس برف کی سفید چادر ہی دکھائی دیتی تھی وہاں آج تلاش کرنے کے بعد ہی برف کے نشان نظر آتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۲۳جنوری تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران۱۶اور۲۰جنوری کو کمزور مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
گلمرگ امسال فی الوقت بھاری برف باری سے محروم رہنے کے نتیجے میں وہاں موجود سیاحوں میں بھی مایوسی دیکھی جا رہی ہے اور دوسری طرف وہاں کے ہوٹل مالکان اور اس شعبے سے جڑے دوسرے افراد بھی دلگیر نظر آ رہے ہیں۔
مشتاق الحسن نامی ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا’’برف باری نہ ہونے سے سیاحوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے گرچہ گنڈولاہ میں دن بھر رش رہتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’سیاح اپنی بکنگ منسوخ کر رہے ہیں اگر سیاح دن کو آتے ہیں لیکن رات کیلئے ہوٹلوں میں نہیں رہتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس سے ونٹر کھیل بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور اس وقت ہوٹلوں میں سیاحوں کے نائٹ سٹے میں۳۰فیصد کمی واقع ہوئی ہے ‘‘۔تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر برف باری ہوگی تو سیاح دوبارہ بکنگ کرنا شروع کریں گے ۔
ایک ہوٹل کے منیجر نے بتایا’’سیاحوں کی۴۵سے۵۰فیصد بکنگ منسوخ ہو رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگر برف باری نہیں ہوئی تو اس شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔
غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں برف باری کے پیش نظر کشمیر بالخصوص گلمرگ کی سیر کو ترجیح دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا’’جب برف باری ہی نہیں ہو رہی ہے تو یہاں آنے کا وہ مزہ ہی نہیں رہتا ہے‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ گلمرگ کے بالائی حصے افروٹ اور کونگڈوری جو اسکیئرز کے لئے مشہور ہیں، میں بھی بھر پور برف موجود نہیں ہے ۔
گلمرگ میں سیاحوں کی خدمت کرنے والے دوسرے لوگ بھی برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کی بھر پور آمد سے ان کا کام کاج بھی بڑھ سکے ۔
غلام محمد نامی ایک قہوہ فروش نے بتایا کہ سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ہمارا کام بھی متا ثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاری باری کے بیچ جو یہاں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی چہل پہل رہتی ہے وہ مفقود نظر آ رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا’’مجھ جیسے دوسرے لوگوں کا کام بھی کم ہو رہا ہے تاہم ہم برف باری کے لئے پر امید ہیں’’۔
وادی کشمیر میں امسال خشک موسمی سورتحال کا سلسلہ دراز ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن کے ماہ دسمبر میں بارش معمول سے۷۹فیصد کم ریکارڈ کی گئی جب ماہ جنوری کا نصف حصہ بھی خشک ہی گذرا اور آنے والے دنوں میں بھی وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
حکام کا ماننا ہے کہ گلمرگ میں اب تک وینٹر ٹورزم بام عروج پر تھا تاہم سیاح برف باری کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس سیزن میں یہاں بھاری برف باری نہیں ہوئی ہے لیکن جو سیاح یہاں موجود ہیں وہ انجوائے کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم منشیات فروشوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف بر سر جنگ ہیں:سوائن

Next Post

پونچھ:ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

پونچھ:ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.