منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خشک سالی اور ہم

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ایک دو یوم قبل ایک دوست نے کہا کہ اب کشمیر میں بارشیں اور برفباری نہیں ہو گی… ہم نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ چونکہ کشمیریوں نے نماز استسقاء ادا کرنی شروع کی… اس لئے اگر باررشوں اور برفباری کا پہلے کوئی ا مکان تھا تو… تو اب بالکل بھی نہیں … پھر دوست ایک ایک کرکے ہماری ان قومی خامیوں اور برائیوں کو گننے لگا جو ہم میں موجود ہیں اور… اور صاحب ہمیں اس دوست کی بات سے اتفاق کرنا پڑا…اس ایک بات سے کہ … کہ ہم میں واقعی میں بے شمار خامیاں ہیں ‘ برائیاں ہیں… لیکن صاحب ہم یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور بالکل بھی نہیں ہیں کہ ان خامیوں اور برائیوں کے چلتے اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ اللہ میاں ہماری دعاؤں کو سن لیں اور… اور رحمت باراں سے ہمیں نوازیں … اللہ میاں اس سب سے بے نیاز ہیں‘اللہ میاں بدلے کی نیت سے کوئی کام نہیں کرتے ہیں… اگر ایسا ہوتا تو… تو صاحب پھر اس روئے زمین پر انسان کا وجود ایک لمحہ کیلئے بھی برقرار نہیں رہتا اور… اور اس لئے نہیں رہتا کہ ہم … ہم انسان اللہ میاں کے باغی ہو گئے ہیں… ہم نے ان کیخلاف علم بغاوت بلند کررکھی ہے…غیر مسلموں نے تو بلند کرہی رکھی ہے… لیکن … لیکن ہم مسلمان بھی ‘ یا ہم میں سے غالب اکثریت اس میں پیش پیش ہے ۔ ہماری اس کھلی بغاوت کے باوجود سورج روز صبح طلوع ہوتا ہے… ہوائیں چلتی رہتی ہیں… ہم ان ہواؤں میں سانس لیتے رہتے ہیں… ہمیں اللہ میاں کی بے شمار نعمتیں بھی دستیاب ہیں… اس کا کرم ‘اس کی عنایت‘ اس کی نوازش ‘ اس کا رحم ہم پر برابر جاری ہے… نہیں ہوتا تو… تو ہم ایک لمحہ بھی زندہ نہیں رہ سکتے تھے… اور… اور بالکل بھی نہیں رہ سکتے تھے۔ رہی بات موسم سرما میں ‘ چلہ کلان میں بارشیں اور برفباری نہ ہونے کی تو… تو صاحب اللہ میاں جانتے ہیں کہ انہیں کب ‘ کیا اور کیسے کرنا ہے کہ… کہ ہم نے کشمیر میں مئی میں بھی برفباری ہوتی دیکھتی ہے… جون میں لوگوں کو پھیرن پہنتے دیکھا ہے… آج اگر لوگ بارش اور برفباری کیلئے دعاؤں مانگ رہے ہیں… ہم نے لوگوں کو بارشیں تھمنے اور دھوپ نکلنے کیلئے خصوصی نمازوں اور دعاؤں کا اہتمام کرتے دیکھا ہے ۔خشک سالی سے پریشان مت ہو جائیے کہ… کہ اللہ میاں جانتے ہیں اور…اور سو فیصد جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور… اور انہیں کیا کرنا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں حالات قابو میں ہیں©جنرل پانڈے

Next Post

الیکشن کمیشن، مقدس گائے نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن کمیشن، مقدس گائے نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.