جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میں خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقا کا اہتمام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13
in مقامی خبریں
A A
سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
وادی کے اطراف واکناف میں جمعے کے روز خشک سالی سے نجات کی خاطر نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
اطلاعات کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے فوراً بعد ابتر موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اللہ کے حضور اس کی رحمت اور نوازش کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں۔
کشمیر کی مختلف مساجد،درگاہوں،خانقاہوں اور امام باڑوں میں خشک سالی اور ابتر موسمی صورتحال سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں اور ان مجالس میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفار کی یقین دہائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے رب کے حضور اپنے اعمال کی معافی مانگنے کی تلقین کی۔
کشمیر میں اس وقت جو موسمی صورتحال درپیش ہے اور باد و باراں کے اس موسم میں شدید خشک سالی نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کی وجہ سے اگریکلچر اور ہارٹیکلچر کی صنعتیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس خشک موسمی صورتحال سے کشمیر کا روایتی سرمائی سیاحتی سیزن بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔
خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف کشمیر کے آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں بلکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں کی صورت میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہالیان کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر اس کی رحم وکرم کی دعا کریں۔
دریں اثنا وادی کے دیگر اضلاع میں بھی نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’منشیات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف یک ڈاون شروع کیا گیا ہے ‘

Next Post

پونچھ میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

پونچھ میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.