جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میں سرمایہ کاری ہندوستان میں سرمایہ کاری ہے‘

سرمایہ کاری کرکے آپ جموںکشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

گاندھی نگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور سرمایہ کاروں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے کیونکہ ایسا کرنے کا مطلب ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگا۔
یہاں ۱۰ویں’ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ایک سیمینار میں ممکنہ سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے سنہانے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ سابقہ ریاست کی طرف مبذول کریں اور جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
پاکستان کا نام لئے بغیرلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کے پڑوسی کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے اور جموں و کشمیر ’جس کی خصوصی حیثیت کو مرکز نے۲۰۱۹ میں منسوخ کردیا تھا ‘کی صورتحال جلد ہی ملک کے باقی حصوں کی طرح ہوگی۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کاکہنا تھا’’جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کا مطلب ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنا ، ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت میں سرمایہ کاری کرنا اور اس کے انضمام کو مضبوط کرنا ہے‘‘۔
جموںکشمیر کے ایل جی نے سرمایہ کاروں سے وعدہ کیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے آپ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کریں گے اور جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔
سنہا نے کہا’’دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ہمارا پڑوسی ہر بار اپنی پوری کوشش کرتا ہے، لیکن ہم دہشت گردوں کو ختم کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دہشت گردی کے پورے ماحول کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کو ’مستقبل کا گیٹ وے‘قرار دیا ہے ، لیکن ریاست کو جموں و کشمیر کی ترقی میں بھی حصہ ڈالنا چاہئے۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کے بارے میں لوگ شکوک و شبہات سے بھرے ہوئے تھے ، لیکن نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جرائم کی شرح گجرات سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت امن خریدنے میں نہیں بلکہ مستقل طور پر امن قائم کرنے میں یقین رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر کے حالات ملک کے باقی حصوں کی طرح ہوں گے۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والے آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے وہاں کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس میں بیرون ملک سے آنے والے سیاح بھی شامل ہیں۔
سنہا کاکہنا تھا کہ صرف جموں و کشمیر ہی خلیجی ممالک کے لئے طبی سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے۔۳ سے۴ سال کے بہت کم وقت میں، ہم نے ریل، سڑک اور ہوائی رابطے کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں اور سرنگوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ۲۰۲۰میں اس خطے میں۳۲ پروازیں چل رہی تھیں جو اب بڑھ کر۱۲۶ ہو گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صنعتوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم مودی کی خواہش اور تعاون سے جموں و کشمیر صنعتکاری کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
سنہا نے کہا’’کچھ دن پہلے ایک رپورٹ آئی تھی کہ جموں و کشمیر نے سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی عالمی (سیاحتی) منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ جموں کشمیر میں سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے‘‘۔
سنہا نے کہا کہ سرینگر اور جموں میں اہم شہری تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ جموں ملک کا واحد شہر بن گیا ہے جہاں آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس اور سینٹرل یونیورسٹی سمیت تمام اہم تعلیمی ادارے قائم ہیں، یہ امتیاز احمد آباد، دہلی، ممبئی یا کولکاتہ میں بھی نہیں ہے۔ معاشی استحکام، ہنرمند افرادی قوت، خام مال کی آسان دستیابی، متعدد مراعات، سازگار اور محفوظ کاروباری ماحول، انفراسٹرکچر اور شفافیت وہ عوامل ہیں جو سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہئے۔
تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ سرمایہ کاروں کو ملک میں سب سے زیادہ مراعات فراہم کررہی ہے اور وہاں بجلی بھی سستی ہے۔
سنہا نے کہا کہ گجرات میں ہونے والے اس پروگرام سے جموں و کشمیر کیلئے۲۵۰۰تا۳۰۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنچایت انتخابی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے نظرثانی شیڈول جاری

Next Post

وادی میں طویل خشک سالی کا دورانیہ ختم ہونے کا امکان؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

وادی میں طویل خشک سالی کا دورانیہ ختم ہونے کا امکان؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.