سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اسلحہ اور منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے کپوارہ پولیس کی ایک ٹیم نے کپوارہ کے کیرن علاقے میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ اور منشیات جیسا مواد بر آمد کیا۔
ذرائع نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و منشیات میں ایک اے کے۴۷رائفل‘۲میگزین اور منشیات جیسے مواد کے۱۰پاکیٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں محمد امین لون ساکن ناگہ منڈیان نامی ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔