جموں/10 جنوری
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائرکٹر جنرل نتن اگروال نے چہارشنبہ کے روز جموں سرحد پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب واقع علاقوں کا دورہ کرنے والے اگروال نے یہاں راج بھون میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور انہیں سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ڈی جی نے بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اگروال ان دنوں جموں خطے کے دورے پر ہیں۔
بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے اگروال کو یہاں سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
بی ایس ایف کے ڈی جی نے گزشتہ سال 9 اگست کو جموں کے اکھنور سیکٹر میں مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا تھا اور فوجیوں پر زور دیا تھا کہ وہ سرحد پار سے درپیش چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے لئے موثر غلبہ برقرار رکھیں۔ (ایجنسیاں)